ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیرور توحید ہائی اسکول کی سالانہ تقریب:مقررین نےکہا؛ ہم اپنے بچوں کےلئے نمونہ نہیں بن سکے تو پھر ان سے فرمانبرادی کی توقع فضول ہے

شیرور توحید ہائی اسکول کی سالانہ تقریب:مقررین نےکہا؛ ہم اپنے بچوں کےلئے نمونہ نہیں بن سکے تو پھر ان سے فرمانبرادی کی توقع فضول ہے

Sat, 24 Dec 2022 18:10:54    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) پڑوسی علاقہ شیرورکے توحید پبلک اسکول میں جمعرات 22 ڈسمبر کو سالانہ تقریب کے موقع پر مہمانان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر اپنے بچوں کےلئے نمونہ نہیں بن سکتے تو پھر ان سے فرمانبرادی کی توقع رکھنا فضول ہے۔

شانتی پرکاشن مینگلورو کے مینجراورجماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے اسسٹنٹ سکریٹری محمد کوئیں نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والدین کو پہلے اپنے بچوں کی فکر لاحق رہتی تھی اور وہ اپنے بچوں کو  لے کر ہمیشہ نیک و صالح بنانے کی دعائیں کرتے تھے لیکن  آج ہم اس طرح دعا کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہم خود اپنے بچوں کےلئے ماڈل نہیں بن سکے ، ہمارا کردار ایسا نہیں رہا کہ ہم اپنے بچوں کےلئے مثالی نمونہ بن سکیں۔

سالانہ جلسے میں کثیر تعداد میں شریک والدین وسرپرستوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج بچوں کے خراب ہونے اور بگڑنے کی جو بات والدین کرتے ہیں دراصل اس کی اصل وجہ والدین وسرپرستوں کا اپنے بچوں کو وقت نہیں دینا ہے، بچے ہاتھ سےنکل جانے کے بعد ہم افسوس کرتےہیں جس سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ بچوں کی تربیت و پرورش میں والدین کا کردار بہت اہم ہوتاہے بچوں کےلئے ان کے والدین اور سرپرست ہی مثالی نمونہ ہوتےہیں ٹینک کاپانی صاف ہے تو نل سے بھی صاف پانی آئے گا اگر ماں باپ ہی اچھے نہ ہوں تو پھر بچوں سے نیک تمنا کرنا فضول ہے۔

کنڑا زبان میں خطاب کرنے میں ماہرمحمد کوئیں نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے والدین کی فرمانبردار اولاد بنیں۔ ان کی محنت اور قربانی کی وجہ سے طلبا کی زندگی سنورتی ہے۔انہوں نے طلبہ سے بیہ کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے سامنے اپنے والدین کا تعارف فخر سے کریں۔ انہوں نے اساتذہ سے کہاکہ وہ صرف طلبا کے نتائج اور نمبرات پر ہی نظر نہ رکھیں بلکہ ان کے اخلاق ، کرداراور خوف خدا سےزندگی کو مزین کریں اور یہی وہ اصل دولت ہے جو ہرایک کےکام آتی ہے۔ محمد کوئیں نے اسکو ل کے ماحول ، ڈسپلن اور طلبا کے ثقافتی مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کرتےہوئے انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبا کو مبارکبادی پیش کی۔

سالانہ تقریب کی مناسبت سے طلبا و طالبات نے والدین کے کردار پر معنی خیز مکالمہ، نوجوانوں کی بےراہ روی کے نقصانات پر ڈرامہ اور اس کے علاوہ عربی ایکشن سانگ، تقاریر، دلچسپ ترانہ ، قوالی وغیرہ بہترین انداز میں پیش کیا۔ سالانہ تقریب  کی صدارت ادارہ کے جنرل سکریٹری عنایت اللہ میڈیکل صاحب نے کی،ٹرسٹی  عبد الحمید شیخ جی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

پروگرام کا آغاز زید کی  قرات  قرآن سے ہوا، ترجمہ حذافہ معاذ نے پیش کیا۔ استقبالیہ فصیحہ فرودس نے پیش کی،اسکول  کی سالانہ رپورٹ پاورپرزنٹیشن کے ذریعے اسکرین پر نشر کی گئی ۔ نادیہ ننھو نے  کلمات تشکرادا کی، اور مولانا اسرار ندوی نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیا۔ تواضع کا  اہتمام تھا۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام بحسن خوبی اختتام کو پہنچا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں الحمد اللہ تماموں کا تعاون رہا۔  


Share: